Latest Movie :

32 دانت کوسب کے ہوتے ہیں لیکن بھارتی شہری کے 260 دانتوں نے سب کو حیران کردیا

32 دانت کوسب کے ہوتے ہیں لیکن بھارتی شہری کے 260 دانتوں نے سب کو حیران کردیا

ممبئی: عام طور ایک بالغ اور صحت مند انسان کے منہ میں 32 دانت ہوتے ہیں لیکن بھارت میں ایک ایسا نوجوان بھی ہے جس کے منہ سے ڈاکٹروں نے 232 دانت نکالے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مہارشٹر کے ایک گاؤں کے رہائشی نوجوان اشیک گاوائی کو گزشتہ ڈیڑھ برس سے منہ میں شدید تکلیف تھی۔ مقامی ڈاکٹروں کی مسئلے کی تشخیص میں ناکامی کے بعد اشیک کے گھر والے اسے علاج کے لئے ممبئی لےآئے تھے جہاں ڈاکٹروں نے اشیک کو ’کمپلکس کمپوزٹ اوڈوٹوما‘ نامی بیماری کی تشخیص کی۔ اس بیماری میں انسان کا ایک جبڑا متواتر دانت بنانے لگتا ہے۔
اشیک کا علاج کرنے والی ڈاکٹر سنندا دھوار کا کہنا تھا کہ اشیک کے منہ میں موجود ٹیومر کو نکالا نہیں جاسکتا تھا اس لئے ڈاکٹروں نے اسے کاٹا تو اس میں ایک دو نہیں پورے 232 دانت نکلے لیکن اب بھی اس کے منہ میں 28 دانت موجود ہیں جو قدرتی ہیں۔ ڈاکٹر سنندا کا کہنا ہے کہ اشیک کا کیس ان کے 30 سالہ طبی کیرئیر کا انتہائی حیران کن کیس ہے کیونکہ عام طور پر اس قسم کی بیماری میں زیادہ سے زیادہ 37 دانت نکالے گئے لیکن 232 دانت نکال کر ایک طرح سے انہوں نے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
Share this article :

Post a Comment

Labels

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2011. SUNO TV PAKISTAN ,STORY,DRAMAS,EDUCATION JOBS - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger