(خیالی پلاؤ) - نظم؛ ایک فلسطینی کی صدا
میں بھی مسلم ہوں
تجھ کو یہ خبر نہیں کیا؟
ظالم و کافر پھر ہم پر
پہاڑ ستم کے توڑے ہے
لہو ہمارے جسم سےنچوڑے ہے
تجھ کو یہ خبر نہیں کیا؟
فرزندِ آدم کا خون
ہر سو بہتا جا رہا ہے
لُٹ رہی ہیں سرعام
بیٹیاں حوا کی
تجھ کو یہ خبر نہیں کیا؟
اپنی قوم کی موت پر
خاموش لب رہے
وہ مسلم ہو نہیں سکتا
تجھ کو یہ خبر نہیں کیا؟
Post a Comment